تعلیمی ادارے مختلف مراحل میں کھولنے کی تیاری مکمل کرنے کا حکم

591

اس وقت ملک میں کوووڈ 19 کی صورتحال بہت حد تک بہتر ہے، کمیٹی کی سفارشات کے مطابق 15 ستمبر سے کلاس نہم سے اوپر کی کلاسز، کلاس 6 سے 8 تک 21 ستمبر اور پری پرائمری سے 5 تک 28 ستمبر کو کھولا جائے، سعید غنی۔ 

حکومت کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ دینے کےبعدنجی تعلیمی اداروں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے تیاریاں شروع کردیں، اسکولوں کی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ سماجی فاصلے کےاصولوں پر مکمل عمل کیا جائے گا۔


حکومت نے 15 ستمبر2020 سے تعلیمی ادارے کھولنے کاعندیہ دیا تو نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پرعزم دکھائی دینے لگی ، اگر کوئی اسکول مذکورہ تاریخ سے قبل کھولتا ہے تو وہ خلاف قانون قرار پائے گا۔

پرائیویٹ اسکولز نے پرائمری اسکولز بھی ساتھ ہی کھولنے کا مطالبہ کردیا، صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ابراراحمدخان نے کہا کہ پرائمری تک چلنے والے اسکول بھی کھولے جائیں،اگرحکومت نے ایسا نہ کیاتو آٹھویں جماعت سے میٹرک تک کی کلاسز کھولنے کے فیصلے کو مسترد کریں گے۔


تعلیمی ادارے کھلنے سے جہاں درس و تدریس کا رکا ہوا سلسلہ بحال ہوگا وہیں بچوں کی ذہنی نشونما کا بھی نئے سرے سے آغاز ہوگا۔فاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت بنائ گئ تمام صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس 7 ستمبر کو ہوگا، جس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ ۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2لاکھ97ہزار جبکہ ملک میں 6,328 (سندھ2,420) اس موزی مرض سے انتقال کرگئے ہیں۔