این 95 ماسک اور اسکرین کورونا سے تحفظ نہیں دیتے

699

امریکی ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسکرین یا این 95 ماسک کورونا وائرس سے تحفظ نہیں دیتے۔

نئی تحقیق کے مطابق اسکرین اور این 95 کے استعمال سے کورونا وبا کو روکنے کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ بچوں میں کورونا کی علامات میں ڈائریا، قے اور پیٹ درد کورونا کی علامات ہو سکتی ہیں۔

طبی ماہر ین کا کہنا ہے کہ امریکا میں قے اور ڈائریا سمیت 11 علامات کورونا بیماری کی علامات میں شامل ہیں۔

امریکی ماہرین نے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی بچوں میں علامات کی لسٹ کو اپڈیٹ کیا جائے اور اس میں یہ علامات بھی شامل کی جائیں۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی علامات کی موجودہ لسٹ میں صرف 3 علامات کا ذکر ہے جن میں تیز بخار، کھانسی اور ذائقے اور سونگھنے کی حس ختم ہونا شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بالغ افراد میں کورونا کی علامات میں پٹھوں میں درد، تھکان، سینے میں درد اور معدے میں تکلیف بھی پائی جاتی ہے۔