خواتین کی آبرو ریزی، اقوام متحدہ کے اہلکارپرفرد جرم عاید

678

امریکا کے شہر مین ہٹن میں اٹارنی جنرل نے اقوام متحدہ کےسابق ملازم پر عراق، مصر اور امریکا میں ہونے والے متعدد جنسی حملوں کو چھپانے کی کوشش کرنے کے الزام میں فرد جرم عاید کردی۔

نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ کریم الکورانی نے 2005 سے 2018 کے درمیان اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی امداد ، ترقی اور بیرونی تعلقات جیسی ایجنسیوں میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔

امریکی پراسیکیوٹرز نے کریم الکورانی پر دو الزامات عائد کیے ہیں ان میں ‘ایف بی آئی’ سے جھوٹ بولنے اور نشہ آور اشیا کھلا کر خواتین کو بے ہوش کرنے کے بعد ان پر جنسی تشدد شامل ہیں۔

سال 2016 میں عراق سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ الکورانی اپنے اپارٹمنٹ  میں اسے نشہ آور چیز کھلائی اور بے ہوش ہونے کے بعد اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب تفتیشی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ الکورانی نے 2009 اور 2016 کے درمیان پانچ دیگر خواتین کے خلاف ایسے ہی جرائم کا ارتکاب کیا البتہ الکورانی خواتین کی عصمت ریزی کے بعد انہیں بتا دیا کرتا تھا۔

ملزم کو  گزشتہ روز نیو جرسی میں گرفتار کیا گیا، ملزم پر دونوں الزامات ثابت ہونے کے جرم کم از کم  پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔