ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے خط لکھ دیا گیا

799

کراچی: ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی نے سیشن جج میرپورخاص کو ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے خط لکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ کی موت کی تفتیش کے لیے قبر کشائی ضروری ہے، 18 اگست کو ڈاکٹر ماہا گولی سے زخمی ہوئی اور اسپتال منتقلی کے بعد انتقال کرگئیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جناح اسپتال کے ڈاکٹر عرفان نے میڈیکل رپورٹ غلط بنائی، ڈاکٹر ماہا کی موت کے معاملے پر ڈاکٹر عرفان، جنید خان اور وقاص رضوی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

دوسری جانب میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹر عرفان پہلے ہی اس بات سے انکار کرچکے ہیں کہ انھوں نے رپورٹ  تیار کرنے میں کسی سے کوئی رقم یا فائدہ حاصل نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھئیے: ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس، ملزم عرفان قریشی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

اس سے قبل میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماہا کو گولی سر میں بائیں طرف سے لگی اور دائیں طرف سے باہر نکل گئی، ڈاکٹر ماہا کی موت کے بارے میں کچھ روز قبل ان کے والد نے بھی سوال اٹھائے جبکہ پریس کانفرنس کے ذریعے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں۔

ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے 2 رکنی تفتیش ٹیم کراچی سے روانہ ہوئی ہے اور مجسڑیٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈاکٹر ماہا علی شاہ خودکشی کیس میں نامزد ملزم عرفان قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم  دیا تھا البتہ ملزم  نے ضمانت قبل از گرفتارحاصل کرلی تھی۔