وزیر اعظم کی ملک میں اسپورٹس بورڈز کی ازسرنو تشکیل کی ہدایت

440
وزیراعظم نے منحرف ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی اورصوبائی سطح پر اسپورٹس بورڈز کی ازسرنو تشکیل کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا اسپورٹس میپ مرتب کیا جائے۔

عمران خان کی زیر صدارت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،جس میں وزیر اعظم کو کھیلوں کےانفراسٹریکچرکے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ  ماضی کے کھیلوں کاتنظیمی ڈھانچہ غیر فعال ہوچکا ہے،ازسرنو تشکیل سازی سے پاکستان میں کھیلوں کی بحالی کا آغاز ہوگا،غیر فعال ڈھانچے کی وجہ سے قومی ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت ہے،ہمارے کھلاڑیوں نے کرکٹ ،ہاکی،اسکواش میں ملک کا نام روشن کیا،سفارتی کلچر اور کرپشن سے کھیلوں میں کارکردگی غیر معیاری ہوتی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کانام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے،ضلعی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے تنظیمی ڈھانچے کی ازسرنوتشکیل کی ضرورت ہے۔