سی ڈی اے کی نااہلی، فیصل مسجد میں عصر اور مغرب کی نماز باجماعت ادا نہ ہوسکی

1621

اسلام آباد: سی ڈی اے کی نااہلی کے باعث فیصل مسجد میں عصر اور مغرب کی نماز باجماعت ادا نہ ہوسکی۔

اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ کے تحریری حکم کے باوجود سی ڈی اے نے مسجد کا ہال لوگوں کے احتجاج پر جمعہ کے لئے کھولا مگر عصر اور مغرب کے لئے پھر بند کردیا۔

ترجمان اسلامی یونیورسٹی نے عصر اور مغرب کی نمازیں ادا نہ ہوسکنے کی تصدیق لاک ڈاؤن میں کمی کے باوجود سی ڈی اے کا فیصل مسجد کا مرکزی ہال کھولنے سے انکار افسوس کی بات ہے سی ڈی اے کی غفلت سے عصر اور مغرب کی باجماعت نماز فیصل مسجد میں ادا نہ ہوسکی۔

ترجمان اسلامی یونیورسٹی کی تصدیق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ نے سی ڈی اے کو پچھلے جمعہ لکھ کردیا تھا کہ اگلے جمعہ مسجد کا ہال کھول دیا جائے، سی ڈی اے نے بھی آج کے جمعہ سے ہال کھول دینے کی یقین دہانی کرائی تھی، بارش کے سبب فیصل مسجد میں باجماعت نماز عصر اور مغرب ادا نہ ہو سکی۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے بھی سی ڈی اے پہلے ہال کھولنے سے انکار امام مسجد کا مائیک اور ہال کے دروازے بند رکھے سینکڑوں نمازیوں کے اصرار پر جمعہ کے لئے ہال کو وقتی طور پر کھولا جسے بعد ازاں بند کردیا، اندرونی ہال کی بندش اور شدید بارش کے سبب نماز عصر اور مغرب ادا نہ ہو سکی۔