آئی سی سی کا نیا چیئرمین بگ تھری سے نہیں ہونا چاہیے، احسان مانی

673

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے نئے چیئرمین کو بگ تھری سے نکل کر فیصلے کرنا ہوں گےنیا آئی سی سی چیئر مین بگ تھری سے نہیں ہونا چاہیے۔

احسان مانی نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے آئی سی سی کے چیئرمین کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، بگ تھری کی سیاست انگلینڈ، انڈیا اور آسٹریلیا نے 2014 میں شروع کی تھی، میں آئی سی سی کا چیئرمین بننے کا خواہش مند نہیں ہوں، میں صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں،

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی میں مفادات کا ٹکرا ؤہے، آئی سی سی کے فنڈنگ ماڈل میں نظرثانی کی ضرورت ہے،جب کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے آئی سی سی میں آزادانہ ڈائریکٹرز ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے چار ایونٹس کی میزبانی میں دلچسپی اظہار کی ہے ،کچھ ایونٹس یوای اے کے ساتھ مل کر ہوسٹ کریں گے، آئی سی سی سائیکل2023-31 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ملتوی ہو چکا ہے ، باہمی سیریز کے لیے کرکٹ بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری ہے،زمبابوے کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ، پاکستان ٹیم رواں سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے کے لیے بھی تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی مدد کرنا ذمہ داری سمجھتے ہیں،اور بدلے میں یہی توقع رکھتے ہیں۔