پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ  97 ہزار سے متجاوز، 498 نئے کیسز رپورٹ

349

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 512 جبکہ 6,335 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 41، پنجاب میں 97,044 ،بلوچستان میں 136,045 خیبرپختونخواہ 36,414، گلگت بلتستان میں 2,948، اسلام آباد میں 15,714 اور آزاد کشمیر میں 2,306 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,420 پنجاب 2,206، خیبرپختونخوا 1,255، اسلام آباد 175، گلگت بلتستان 71، بلوچستان 143 اورآزاد کشمیر میں 65 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 82 ہزار 268 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 27 لاکھ 7 ہزار 470 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار 218  ٹیسٹ کے دوران 498 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 7 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 595  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2 کروڑ 64 لاکھ 72  ہزار 12 افراد متاثر، 8 لاکھ 73 ہزار 229 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 86 لاکھ 64 ہزار 611 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔