کورونا وائرس، سپر ہیرو ‘بیٹ مین’ کا ٹیسٹ مثبت آگیا

377

میڈیا رپورٹس کےمطابق مشہور فلم ‘بیٹ مین’ کی شوٹنگ برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن کا کوروناٹیسٹ مثبت آنے پر روک دی گئی۔کورونا وائرس کی وجہ سے فلمی صنعت کو پہلے ہی بہت نقصان رہا ہے اور 3ماہ بعد شوٹنگ شروع ہونے پر امید نظر آئی تھی مگر کورونا کا شکار ہونے پر فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دیگئی ہے۔

تاہم وارنر برادرز اسٹوڈیو نے کورونا کا شکار ہونے والے شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ شوٹنگ کتنے عرصے کے لیے ملتوی کی جارہی ہے۔

واضح رہے فلم ابتدائی طور پر جون2021 میں ریلیز ہونی تھی لیکن رواں سال کی ابتدا میں کورونا کی وجہ سے اس کی ریلیز کی تاریخ اکتوبر 2021 تک بڑھادی گئی تھی۔