چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان عارضی منسوخ

677

چینی سفیر یاؤ جِنگ کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان وابائی مرض کورونا وائرس کی وجہ ملتوی ہوگیا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دونوں حکومتیں دورے کی نئی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے لئے کام کر رہی ہیں جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

سفیر نے کہا کہ صدر شی جن پنگ وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ، جو وزیر اعظم پاکستان نے اپنے دورہ چین کے دوران بڑھایا تھا۔

دوسری جانب یاؤ جِنگ نے کہا کہ دونوں ممالک چین پاکستان اقتصادی راہداری کے خطرات سے آگاہ ہیں اورآپس میں مل کر ان خطرات پر قابو پالیں گے۔

چینی سفیر نے کہاکہ ہم دشمنوں کو ان کے مذموم ڈیزائنوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبےکو کوویڈ19 کے چیلنج کے باوجود دونوں طرف سے جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے چینی ایلچی نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور ایجنسیوں کی کاوشوں سے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کا باعث بنی ہے۔