میڈیکل وڈینٹل کالجز میں داخلے کا طریقہ کار تبدیل

712

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نےملک بھر کے میڈیکل وڈینٹل کالجز میں داخلے کا طریقہ کار تبدیل کر نے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  پی ایم ڈی سی نے کہا کہ میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ضروری ہے کہ طالب علم کے میٹرک کے 10فیصد اور انٹر کے 40فیصد نمبر ہونگے،جبکہ انٹری ٹیسٹ کے 50فیصد نمبر شمار کیے جائیں گے۔

پی ایم دی سی کا مزید کہنا تھا کہ انٹر میں 65فیصد نمبر لینے والے طلبا داخلے کے اہل ہونگے،نجی کالج صوبے کے طلبا کوداخلہ دینے کے پابند ہونگے۔

دوسری جانب پی ایم ڈی سی نے ملک کے 10میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیکل کالجوں کے انسپیکشن تک کالجوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

پی ایم ڈی سی نے کہاکہ رجسٹریشن  منسوخ ہونے والے کالجز کے طلبہ اپنے طور پر خود کو رجسٹرڈ کریں، ساتھ ہی ان کالجز کی انتظامیہ کو ائندہ سال کے لیے داخلہ دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔