طوفان میں جہاز ڈوبنے کے بعد 6000 مویشی اور عملہ لاپتہ

568

نیوزی لینڈ سے 6ہزار مویشیوں کو لے جانے والا بحری جہاز جاپان کے ساحل پر سے غائب ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں عملے کے 43ارکان لاپتہ ہوگئے جب کہ صرف ایک شخص کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی جاپان کے جزیرے امامی اوشیما میں6000 مویشیوں سے لدا بحری جہاز طوفان میساک میں پھنس گیا، کافی دیر طوفان کے مقابلے کے نتیجے میں جہاز کا ایک انجن خراب ہوگیا جس کی وجہ سے سمندر میں ڈوبتا چلا گیا۔

دوسری جانب کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اوشیما کے ساحلی علاقے سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی جس پر کوسٹ گارڈ کی 3 کشتیوں، 4 جہاز اور 2 غوطہ خوروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ، تاحال عملے کے 45 سالہ آفیسر فلپائنی نژاد ایڈواروڈو کو بچایا جا سکا ہے جب کہ کچھ مویشیوں کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔

واضح رہے450 فٹ لمبالائیوسٹاک کیریئر، 2002 میں تعمیر کیا گیا تھا جس میں 39 فلپائن، 2نیوزی لینڈ اور 2 آسٹریلیا ممالک کے افراد کام کررہے تھے۔