بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا یکم جنوری کو کیا جائیگا، سعید غنی

290
کراچی، سیسی اور نادرا کے درمیان بے نظیر مزدور کارڈ کے اجرا کا معاہدہ ہورہا ہے

کراچی (آن لائن) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرایکم جنوری کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 6 لاکھ 25 ہزار محنت کشوں کے اسمارٹ کارڈ بنائے جائیںگے۔ بینظیر بھٹو کے 2008ء کے منشور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عملی اقدام کررہے ہیں۔ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے میں محکمہ محنت میں 16 انقلابی قوانین بنائے اور آج ہم بینظیر مزدور کارڈ کا نادرا کے ساتھ معاہدہ کرکے صوبے کے مزدورں اور محنت کشوں کو مزید سہولیات کیفراہمی کی جانب ایک اور قدم بڑھا رہے ہیں۔ آئندہ مرحلے میں 50 لاکھ مزدوروں اور محنت کشوں تک اس کا دائرہ کار وسیع کرلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سیسی کے مرکزی دفتر میں ’’بینظیر مزدور کارڈ‘ کی سیسی اور نادرا کے درمیان معاہدے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کمشنر سیسی اسحاق مہر اور نادرا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجم خان درانی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ نے 18 ویں ترمیم کے بعد تمام صوبوں کے مقابلے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے سب سے زیادہ نہ صرف قانون سازی کی ہے بلکہ مزدوروں کی فلاح کے لیے اقدامات بھی کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن بھی ایک تاریخی دن ہے، جو ان تمام کاموں سے کئی گنا بڑھ کر ہے اور وہ ’’بے نظیر مزدور کارڈ‘ کے لیے نادرہ سے ہونے والا معاہدہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملکی نہیں بلکہ میرے مطابق دنیا میں کوئی ہی ایسا ملک ہوگا، جو اپنے مزدوروں اور محنت کشوں کے لیے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے ان کی مکمل رجسٹریشن کے کام کو مکمل کرے