مصطفی کمال کا شہر کو 18 ٹاؤنز اور ایک ضلعے میں تبدیل کرنے کا مطالبہ

361

کراچی (آن لائن )پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کراچی کو 18 ٹاؤنز اور ایک ڈسٹرکٹ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کو امدادی پیکیج 18 ویں ترمیم کے تحت نچلی سطح تک دیا جائے، امید کرتا ہوں کہ سب کے مل بیٹھنے سے امید ہے کہ کراچی کے مسائل کا
حل نکلے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کو اس کے حقوق دیے جائیں، بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات اور فنڈز دیے جائیں، این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں، فنڈز نچلی سطح تک نہیں پہنچائے جاتے۔اس سے قبل کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مصطفی کمال اور دیگر ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی عدالت نے جیل حکام کو آئندہ سماعت پر ملزم سابق چیف سیکرٹری سندھ لالہ فضل الرحمان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔
مصطفی کمال