لاہور: حکومت کا 8 مزید لنگر خانے بنانے کا فیصلہ

100

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور میں مزید 8 نئے لنگر خانے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب کی ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ماڈل ٹائون کے علاقے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لنگر خانہ مکمل کرلیا ہے۔ میز کرسیوں پنکھوں ائر کنڈیشنر سمیت دیگر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں جبکہ نئے لنگر خانے شادباغ اچھرہ کاہنہ کوٹ
لکھپت سمیت دیگر علاقوں میں بنائے جائیں گے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ لنگر خانے میں ایک جدید کچن بھی بنایا گیا ہے۔