قرآن مجید کو نذر آتش کرنا انتہائی گھنائو نافعل ہے،اعجاز الحق

245

کراچی(نمائندہ جسارت)منتظم جمعیت طلبہ عربیہ کراچی اعجازالحق نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس سے نہ صرف دنیابھرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی بلکہ دنیا کے اندر بسنے والے ہر معتدل انسان اپنے اندر اس کے لیے نفرت کا جذبہ رکھتا ہے ،حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اوآئی سی کے ذریعے سویڈن حکومت
کو مجبورکرے کہ وہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور او آئی سے مطالبہ کیا جائے کہ کوئی ایسا ضابطہ کار وضع کیا جائے جس سے ان واقعات کی مکمل روک تھام کی جائے ۔منتظم کراچی نے مزیدکہاہم مدارس کے طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں اس حوالے سے ضرور بات کریں۔