شہدادپور کے علاقے شریف بنگلوز سے 11 سالہ بچہ اغوا

130

شہدادپور (نمائندہ جسارت) شہدادپور کے علاقے شریف بنگلوز سے 11 سالہ بچہ اغوا، 4 افراد کیخلاف مقدمہ در ج۔ ملزمان کو بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہونے کی وجہ سے پولیس گرفتار نہیں کر رہی۔ بچے کے والد راشد میمن کی صحافیوں کے سامنے دہائی۔ شہدادپور کے شریف بنگلوز سے مسلح افراد نے 11 سالہ بچہ عرضین ولد راشد حسین میمن کو اغوا کرلیا۔ بچے کے والد راشد حسین میمن نے شہدادپور تھانے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو چال چلن خراب ہونے کی وجہ سے ڈیڑھ سال قبل چھوڑ دیا تھا جس کے بعد با اثر افراد مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیوی کے بااثر افراد سے تعلقات ہیں جس نے میری زندگی اجیرن کردی ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ میرے بیٹے کو بازیاب کروا کر مجھے انصاف و تحفظ فراہم اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔