بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے ملازمین سے زیادتیوں کیخلاف عوامی ورکرز کا احتجاج

142

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی ورکرز پارٹی حیدر آباد کی جانب سے بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے ملازمین سے زیادتیوں کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر کامریڈ بخش تھلو، کامریڈ مقصود ودیگر نے کہا کہ بولان میڈیکل کالج کو ایک یونیورسٹی میں ضم کیا گیا ہے، ملک کے تاریخی کالج کے ملازمین اور طلبہ کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا، جس کے باعث کالج کے اساتذہ مسلسل سراپا احتجاج ہیں، ان کی تنخواہیں بند ہیں اور ان کی جبری برطرفی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلیم دشمن پالیسی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انتظامیہ اساتذہ اور طلبہ سے کیے گئے وعدوں سے پھر گئی ہے۔ اس موقع پر عوامی ورکرز پارٹی بولان میڈیکل کالج کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ہے۔