پولیس میں موجود کالی بھیڑیںبرداشت نہیں کروں گا،ایڈیشنل آئی جی

195

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد خان نے اپنے آفس میں ریجن کے مختلف ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں کرائم, امن و امان, منشیات سے روک تھام جیسے دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اپنے ضلعوں کے کرائم پر کنٹرول کریں اور عوام اور پولیس کے درمیان اچھا ماحول مرتب کریں۔ ہم ملکر ایک اچھا ماحول مرتب کریں گے جس سے عوام میں مزید تحفظ کا احساس پیدا ہوگا۔وومین پروٹیکشن سیل کو مزید مضبوط اور قابل عمل بنائیں۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ خواتین پر جو مظالم ہوتے ہیں ان پر انہیں فوری انصاف نہیں ملتا لہذا اس پر زیادہ کام کریں۔محکموں میں موجود ایسے افراد میں ہر گز برداشت نہیں کروں گا جن کا جرائم پیشہ افراد سے تعلق ہو ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر AIGP عطا اللہ چانڈیو ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ، ڈی آئی جی میرپور خاص ذوالفقار علی لارک، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد مظہر نواز شیخ، ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو،ایس ایس پی جامشورو امجد شیخ, ایس ایس پی دادو فرخ رضا سمیت تمام ریجن کے ایس ایس پیز، ایس پیز نے اپنے اپنے اضلاع کی کرائم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔