عمران خان مودی کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگتے تھے،مولا بخش چانڈیو

179

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم کا اپوزیشن کے متعلق بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت خود معاملات بگاڑنا چاہتی ہے۔اپوزیشن نے قومی مفاد کے ہر معاملے میں حکومت کو غیرمشروط تعان پیش کیاحکومت نے تعاون کی ہر پیشکش کو ہماری کمزوری قرار دے کر مزاق اڑایا۔اب بھی وزیراعظم وہی کچھ کر رہے ہیں جو سینیٹ میں حکومت نے کیا وہ زیب نہیں دیتا۔ سینیٹ کے گذشتہ اجلاس میں اپوزیشن کو گالیاں دے کر ماحول خراب کیا گیا۔وزیراعظم اپوزیشن پر الزام لگانے سے پہلے بھارتی وزیراعظم مودی کے متعلق اپنا کردار بھی دیکھیں۔پوری دنیا کو پتا ہے کس طرح عمران خان مودی کی کامیابی کیلیے دعائیں مانگتے تھے سب کو یاد ہے کہ کیسے خان صاحب مودی کو بے قراری سے فون کرتے رہے تھے۔