عدالت عظمیٰ، صدارتی نظام کے نفاذ کیلیے ایک اور اپیل دائر

254

اسلام آباد (آن لائن) ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے عدالت عظمیٰ میں ایک اور آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ جناح کی جانب سے احمد رضا قصوری نے آئین کے آرٹیکل
184(3) کے تحت دائر درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ وزیراعظم کو صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے ریفرنڈم کروانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام ناکام ہو چکا ہے، لیاقت علی خان سے اب تک کسی وزیر اعظم نے مدت پوری نہیں کی، ملک کی بقا کے لیے صدارتی نظام کے نفاذ کا حکم دیا جائے۔ آئینی درخواست میں وفاق پاکستان اور وزیر اعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔