امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام کے قتل کی وڈیو عام

161

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام کے قتل کی وڈیو منظر عام پر آگئی۔ واقعہ 23 مارچ کو نیویارک کے مغربی علاقے روچیسٹر میں پیش آیا تھا، تاہم مقتول کے خاندان نے کئی ماہ گزرنے کے بعد وڈیو جاری کرکے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سیاہ فام ڈینیل پروڈ سڑک پر دوڑ رہا تھا کہ پولیس نے اسے پکڑ کر اس کے چہرے پر تھیلا چڑھا دیا اور دم توڑنے تک نہیں ہٹایا۔