شام کے فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائیہ کا حملہ

121

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے شامی صوبے حمص میں ٹی فور کے فوجی ہوائی اڈے پر حملہ کردیا۔ شامی میڈیا کے مطابق اسدی فوج کا فضائی دفاعی نظام ہوائی اڈے کی سمت داغے جانے والے میزائلوں کا راستہ روکنے میں کامیاب ہوگیا اور ان میں زیادہ تر حمص میں گرے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان نے واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ چند روز قبل اسرائیلی بمباری میں 10جنگجو ہلا ک ہوئے تھے۔