جنوبی کوریا میں طوفان سے ہول ناک تباہی

263
جنوبی کوریا: طاقتور طوفان کے ساتھ آنے والی تیز ہواؤں نے کھمبے، اشارے، تشہیری بورڈ‘ درخت اور کنٹینر اٹھا کر پھینک دیے ہیں

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) سمندری طوفان میسک نے جنوبی کوریا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی۔ خبررساں اداروں کے مطابق تیز ہواکے ساتھ ہونے والی بارش کے دوران گھروں کی چھتیں اڑگئیں۔ درختوں اور بجلی کے پول گرنے سے بوسن شہر میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ طوفان نے شمالی کوریا اور جاپان میں ساحلی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا۔ طاقت ور طوفان اتوار اور پیر کے درمیان جاپان کے جنوب مغربی حصے تک پہنچے گا۔