رودبادِ انگلستان عبور کرنے کی کوشش میں 100مہاجر گرفتار

163
رودبادِ انگلستان: برطانوی ساحلی محافظ غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لے رہے ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی حکام نے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 100 سے زائد مہاجرین کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد فرانس اور برطانیہ کے درمیان سمندری راستہ عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ پیرس حکام کا کہناتھا کہ مہاجرین غیرمحفوظ کشتیوں میں سوار ہو کر برطانیہ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔