بحر ہند: بھارت کے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی‘ عملے کا ایک رکن زخمی‘ دوسرا لاپتا

95
بحرہند: سری لنکا کے قریب آگ پکڑنے والے آئل ٹینکر سے شعلے اور دھواں اٹھ رہا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک ) کویت سے آنے والے بھارتی آئل ٹینکر میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ بحر ہند میں سری لنکا کی سمندری حدود میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد سری لنکن نیوی کے 4جہازوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عملے کے 23افراد کو بچالیا۔ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا، جب کہ عملے کے ایک لاپتا رکن کی تلاش جاری ہے۔