سکھر اور گڈو بیراجوں پر نچلے درجے کا سیلاب

251

سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر اور گڈو بیراجوں پر نچلے درجے کا سیلاب، سطح آب کے تیزی سے بلندہونے کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں گڈو کے مقام پر 41ہزار اور سکھر کے مقام پر 44 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈکیا گیا، گڈوبیراج پر 41 ہزار کیوسک اضافے کے ساتھ پانی کی آمد 3لاکھ 8ہزار 336 کیوسک اور اخراج 3لاکھ 5ہزار 336 کیوسک ہوگیا۔سکھربیراج پر 4ہزار کیوسک اضافے کے ساتھ پانی کی آمد 2لاکھ 61 ہزار 860 کیوسک اور اخراج 2لاکھ 54 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ ،کوٹری بیراج پر پانی کی ایک لاکھ 53ہزار 268 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 53 ہزار 218 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ24 گھنٹے میں سکھر اور گڈو بیراجوں پر مزید کئی ہزار کیوسک اضافے کا امکان ہے۔ دونوں بیراجوں پر نچلے درجے کے سیلاب کے باعث کچے کا بڑا علاقہ زیر آب آگیا۔