ترکی نے سمندری تنازع سے متعلق جرمن ذرائع ابلاغ کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا

173

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک وزارت خارجہ نے جرمن ذرائع ابلاغ میں انقرہ سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کو بے بنیاد قراردے دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے روزنامہ ڈی ویلٹ میں شائع ہونے والی جھوٹے خبروں اور ان پر یونان کے ردعمل کو الزام تراشی قرار دی۔ دوسری جانب وزیر دفاع خلوصی اکار نے بحیرہ روم میں مداخلت کرنے والے ممالک کو تنبیہ کی ہے۔