عدالت عظمیٰ ‘ قتل کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلیے منظور

160

اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ نے قتل کے مجرم وسیم عباس کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ دکان پر لکھا ہوتا ہے ادھار مانگ کر شرمندہ نہ ہوں،ہم بھی کہتے ہیں ایڈجسٹمنٹ مانگ کر شرمندہ نہ ہوں۔