اقوام متحدہ بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے کوششیں تیز کرے، پاکستان

172

نیویارک (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسلامو فوبیا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن کے کلچر کو فروغ دینے کی کوششیں مزید تیز کرے، متعدد ممالک اور معاشروں میں ثقافتوں اور مذاہب کا بڑھتا ہوا تصادم ایک حقیقت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی پریس کونسلر ڈاکٹر مریم شیخ نے اطلاعات کے حوالے سے قائم جنرل اسمبلی کی ماتحت کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے عالمی مواصلات (ڈی جی سی) سے کہا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں مواصلات کے بنیادی ڈھانچے اور صلاحیتوں کی ترقی کے لیے تکنیکی مدد میں اضافہ کرے۔