عدالت عظمیٰ‘ بیوی کے قتل کے الزام میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

132

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے بیوی کے قتل کے الزام میں مجرم محمد اسلم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی ہے۔اپیل پر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب مرزا عابد مجید نے عدالت کو بتایا کہ ملزم محمد اسلم نے بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا۔