کراچی کے 25 طلبہ کو وظائف فراہم کرنے کااعلان

128

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان بیت المال اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈ منسٹریشن کراچی کے مابین یکم ستمبر 2020کو مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت بیت المال آئی بی اے کراچی کے 25مستحق طلبہ کو وظائف فراہم کرے گا اور ہر طالب علم ہر سال ایک لاکھ روپے تک کی مالی معاونت حاصل کر سکے گا ۔