کورنگی میں30سالہ تاجرکی ٹارگٹ کلنگ، وڈیوسامنے آگئی

165

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میںقتل ہونے والا30سالہ منیف دکاندارتھا، ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی،سی سی ٹی وی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوارمنیف ایک جگہ رک کر موبائل فون سنتاہے تو دوسری جانب سے موٹر سائیکل پر2 ملزمان آتے ہیں، ایک ملزم مقتول سے موبائل چھین کرفائر کردیتا ہے،پولیس واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قراردے رہی ہے۔