منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع،تحقیقاتی رپورٹ طلب

153

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب کی انکوئری کا معاملہ، عدالت نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کر تے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی،عدالت عالیہ نے چیئرمین نیب سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے معاملات کو جلد نمٹانا چاہیے، اہم کیسز کو لٹکا کر نیب کیا چاہتاہے؟ واضح رہے کہ انکوائری مکمل ہونے پر رپورٹ نیب اسلام آباد کے پاس رکی ہوئی ہے۔