کراچی کوامدادی پیکج کی نہیں اس کاحق دینے کی ضرورت ہے، مصطفی کمال

133

کراچی( اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا تھا سنا ہے وزیر اعظم کراچی آنے والے ہیں،آرمی چیف بھی دو روزہ دورے پر کراچی آئے اس وقت کراچی ہر جگہ موضوع بنا ہوا ہے امید ہے بحران کا مستقل بنیاد پر کوئی حل نکلے گا،ان کا کہنا تھا وزیراعظم کراچی کو کوئی مالی پیکج نہ دیں۔ کراچی کو امدادی پیکج کی ضرورت نہیں شہر کو اس کا حق دینے کی ضرورت ہے۔