یو ایس اوپن ، جوکووچ تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

176

نیویارک(جسارت نیوز)سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو، یونان کے اسٹیفانوس، بلجیم کے ڈیوڈ گوفن، کروشیا کے بورنا کوریک اور جرمنی جان لینارڈ سٹروف اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ برطانوی کائل ایڈمونڈ، میزبان سٹیو جانسن اور جیک سوک، فرانس کے جائلز سیمن اور جنوبی افریقا کے جارج ہیرس دوسرے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔رواں سال کا دوسرا گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ امریکا کے شہر نیویارک سٹی میں جاری ہے۔ یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں سربیا کے نامور ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ نے سخت مقابلے کے بعد حریف برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمونڈ کو ہرا دیا۔انکی فتح کا سکور 6-7 (5-7)، 6-3، 6-4 اور 6-2 تھا۔یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس نے میزبان حریف کھلاڑی میکسیم کریسی کو اسٹریٹ سیٹس میں 7-6 (7-2) ،6-3 اور 6-4 سے شکست دیکر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے بھی تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کرلی۔