شہرکی صورت حال سے متعلق فنکشنل لیگ کااجلاس آج ہوگا

113

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کنوینررابطہ کمیٹی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی زون ارشد شر بلوچ نے کہا ہے کہ اہل کراچی کودرپیش مسائل اور ان کے سدباب کے لیے اہم اجلاس فنکشنل لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارعبدالرحیم کی صدارت میںآج ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ کراچی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی مضبوط تنظیم سازی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے سمیت دیگر معاملات پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔