اے وی ایل سی نے رہزنی میں ملوث پولیس اہلکارکوپکڑلیا

276

xکراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤمیڈیکل کالج بوائز ہاسٹل کے طلبہ کی جانب سے جمعرات کو کراچی پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت شکیل احمد جکھرانی، عبدالکریم سوھو نغمہ شیخ کرررہے تھے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں دیہی سندھ کے غریب طلبہ کے لیے دروازے بند کردیے گئے ہیں جبکہ ڈاؤیونیورسٹی سندھ کے غریب طلبہ سے ہاسٹل کی سہولت چھین رہی ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ سے اعلیٰ میرٹ پر آنے والے طلبہ کو ڈاؤ میڈیکل کالج میں داخلہ دیا جاتا تھا اور ان کو ہاسٹل میں رہائش دی جاتی تھی،ہاسٹل کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اب مہنگے پرائیویٹ ہوٹلوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔غریب سندھی طلبہ مہنگی رہائش اور خوراک وغیرہ برداشت نہ کرنے کی وجہ سے انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔انتظامیہ کا ایسا اقدام سندھ کے طلبہ کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے۔ ہم اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔