گستاخانہ خاکوں کے خلاف مجلس وحدت کے مظاہرے آج ہوںگے

363

کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی جریدے’’چارلی ہیبڈو‘‘میں خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خاکوں کی دوبارہ اشاعت اور سویڈن میں قران مجید کو نذر آتش کرنے کے شرانگیز واقعات کے خلاف آج بعد نماز جمعہ ملک بھر میں پْرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔مرکزی احتجاج ناظم آباد میں ہوگا۔