اومنی گروپ تحقیقات کیس کی سماعت8اکتوبر تک ملتوی

134

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اومنی گروپ کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کا معاملہ ،عدالت نے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اب تو آپ کے مؤکل کی ضمانت ہوچکی آپ اب بھی کیس چلانا چاہتے ہیں ؟ انور مجید کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے تاحال نہیں بتایا کہ انور مجید کے خلاف کتنی انکوائریز زیر التوا ہیں ؟ مؤکل سے مشورہ کرکے
کیس چلانے سے متعلق آگاہ کردیں گے ، ایف آئی اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ میگا منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے نے شروع کیا تاہم اب نیب کو منتقل ہو چکا۔انور مجید کا اپنی درخواست میں مؤقف ہے کہ ایف آئی اے سے پوچھا جائے،کتنی انکوائریز چلائی جا رہی ہیں،ایف آئی اے انکوائری کے نام پر ہراساں کر رہا ہے، ایف آئی اے کو ہراساں کرنے اور انتقامی کارروائی سے روکا جائے۔