بھارت، کورونا کے سبب پھنسنے  والے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

134

لاہور (نمائندہ جسارت) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب بھارت میں پھنسنے والے پاکستانی واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے ان پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوئی ہے، پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلیے واہگہ بارڈر ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔