چینی صدر نے کورونا کے باعث دورہ پاکستان مؤخر کردیا

150

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز پاکستان میں تعینات سفیر یاؤجنگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چینی صدر شی جی پنگ نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا،کورونا وبا کے باعث چینی صدر کا دورہ ری شیڈول کیا گیا ہے۔ دونوںممالک مشاورت سے دورے کی نئی تاریخ طے کر رہے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ چینی حکومت سی پیک کے حوالے سے مطمئن ہے، دونوں ممالک کی حکومتیں سی پیک کو درپیش خطرات سے آگاہ ہیں۔ پاکستان اور چین ملکر ان خطرات کو شکست دیں گے اور اپنے دشمنوں کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔