فراڈ میں ملوث ہائوسنگ سوسائٹیز کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

220

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے فراڈ میں ملوث ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا اووسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران
خان کی زیرصدارت ریئل اسٹیٹ شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے ہاوسنگ سوسائٹیز میں سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے فراڈ پر نوٹس لیا۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں سے فراڈ میں ملوث سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ، وزیراعظم نے سمندرپار پاکستانیوں کی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا غیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز سمندر پار پاکستانیوں کو پلاٹ نہ بیچیں اور اووسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔