بھارت میں قتل 11 ہندوئوں کا مقدمہ پاکستان میں درج

157

شہدادپور (آن لائن) شہدادپور کے نواحی گاؤں بہادر فقیر کلوئی کے رہائشیوں کے 11 افراد کو بھارت کے شہر جودھپور راجستھان کے گاؤں لوٹا میں قتل کردیا گیا، مقدمہ پاکستان میں درج کرلیا گیا۔ تھانہ شہدادپور میں بہادر فقیر کلوئی کی رہائشی شریمتی مکھی زوجہ بھونتریو
بھیل نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے والد بڈھا بھیل، والدہ انتری بھیل، بھائی ریوو، بہنوں میں شریمتی لکشمی، شریمتی پیاری اور ان کے بچوں سمیت 11 افراد 19 اگست 2020ء کو بھارت کے شہر جودھپور راجستھان کے گاؤں لوٹا میں روزگار کے سلسلے میں گئے تھے کہ انہیں قتل کردیا گیا ،جس کی خبر سنتے ہی میں نے اپنے رشتہ داروں سے رابطہ کیا اور اپنے شوہر بھوتریو کو بتایا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد تنظیموںآر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈے پولیس کے پہرے میں رات کے 3 بجے گاؤں میں گھسے اور میرے گھر کے 11 افراد پاکستانیوں کو کو زہر کے انجکشن لگاکر قتل کردیا گیا ہے اور گاؤں کے لوگوں کو دھمکیاں دیںکہ اگر اس بارے میں میڈیا پر کوئی بات چیت کی تو بھارتمیں جو ہمارے رشتے دار وںکو بھی قتل کردیا جائے گا۔ مجھے اور میرے شوہر کو کو بھی وہاں سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں، ہمیں بھی جان کا خطرہ ہے، ریاست پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے انصاف دلوایا جائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے سلسلے میں عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے ۔