عاصم سلیم باجوہ کا معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

180

اسلام آباد (آئی این پی/ صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ جمعرات کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان سے
درخواست کروں گا کہ معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کردیں۔ فیصلہ کیا ہے کہ میری توجہ ایک طرف ہونی چاہیے، اسی لیے استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام کرتا رہوں گا۔ علاوہ ازیں عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کردی ہے۔ عاصم باجوہ نے ٹوئٹر پر 4 صفحات پر مشتمل تردیدی بیان میں کہا ہے کہ میں نے عزت، وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔ احمد نورانی نے 27 اگست کو نامعلوم ویب سائٹ پر میرے بار ے میں جھوٹی خبر شائع کی اور میرے خلاف جھوٹی خبر چلانے کامقصد میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔