کورونا وباء کے باعث چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی

144

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں ) چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کردیا گیا۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان اور چین مل کر سی پیک کے خطرات کو شکست دیں گے، منفی عناصر سی پیک سے متعلق ہمیں تعاون سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چینی
صدر کا دورہ پاکستان کورونا وباء کے باعث ری شیڈول کردیا گیا ہے۔ چینی صدر نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔ چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستانکیلیے نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین مل کر سی پیک کے خطرات کو شکست دیں گے۔دونوں ممالک سی پیک کو درپیش خطرات سے آگاہ ہیں۔ پاکستان چین اپنے دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سی پیک سے متعلق منفی عناصر ہمیں تعاون سے نہیں روک سکتے۔ یاؤ جنگ نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے عوام کی ترقی کا منصوبہ ہے۔ چینی حکومت سی پیک کے حوالے سے مطمئن ہے۔
دورہ پاکستان ملتوی