مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کرے، اقوام متحدہ

579

اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  پر شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے بھارت سے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کو دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دی جائے، اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن کو دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ جبری طور پر گمشدہ ہونے والے افراد سے متعلق حقائق معلوم کئے جا سکیں۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ایسوسی ایشن آف پیرنٹس آف ڈس ایپیرڈ پرسنز نامی تنظیم  کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے دور میں اب تک 8 ہزار کشمیریوں کی جبری گمشدگیاں ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ نے یکم جولائی کو مودی حکومت کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بھارت نے ابھی تک اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے، یہ کمیشن کشمیریوں سے ملاقات کر کے اصل حقائق جاننا چاہتا ہے لیکن مودی حکومت اجازت دینے سے مسلسل انکار کر رہی ہے۔