ترکی کل 101 واں یوم آزادی منائے گا

645

انقرہ: خلافت عثمانیہ کے خاتمےکے بعد جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک نے 4 ستمبر 1919 میں ترک شہر سیواس میں کانگریس منعقد کی جو جو ٹرکش نیشنل موومنٹ کی بنیاد بنی، اس سے پہلے ترک اپنی آزادی کی مسلح جنگ لڑ رہے تھے تاہم اس کانفرنس کے بعد ترکوں نے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے آزادی حاصل کرنے کو ترجیح دی۔

ترکی کے شہر سیواس میں جشن آزادی کی تقریبات کورونا وائرس کی وجہ سے محدود پیمانے پر منعقد کی جارہی ہیں۔

کمال اتاترک نے 19 مئی 1919 میں بحیرہ اسود کے صوبے سیمسن میں آزادی کی کوششیں شروع کیں تاہم جلد ہی انہوں نے اپنا مرکز سیواس کو بنا لیا۔ کمال اتاترک نے سیواس کو ایک قابل اعتماد شہر قرار دیا۔

Turkey News, Turkish News, Latest Turkey - World News - Yenisafak English

آزادی کی جدوجہد میں کمال اتاترک کی کاوشوں پر سیواس شہر میں اتاترک کانگریس اینڈ ایتھنوگرافی میوزیم بنایا گیا جہاں آزادی کی جدوجہد سے متعلق تمام معلومات کو اکٹھا کیا گیا ہے۔

آزاTدی کی تحریک تین سال جاری رہی اور بالآخر 29 اکتوبر 1923 کو جمہوریہ ترکی کا قیام عمل میں آیا اور ترکوں کو آزادی ملی۔