حکومت اور فوج کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے، وزیراعظم

501

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے  درمیان مکمل ہم آہنگی  ہے سول اورعسکری قیادت  کےدرمیان بہترین تعلقات ہیں اور حکومتی پالیسیوں کو افواج کی حمایت حاصل ہے۔

الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک سےکرپشن کےخاتمےکےلیےپرعزم ہیں آگےبڑھنےکےلیےکرپشن کاخاتمہ ضروری ہے ہم نےاقتدارسنبھالاتومعاشی محاذپرمتعددچیلنجزدرپیش تھے، ہم نےآنکھیں بندکرکےمکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی اختیارنہیں کی ہم نےکوروناسےنمٹنےکےلیےاقدامات کیے،ہمیں کوروناکےساتھ اپنی عوام کوبھوک سےبھی بچاناتھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےخندہ پیشانی سےتنقیدکاسامنا کیاہے،افغان مسئلہ کے حوالے سے میرا مؤقف یہی ہےکہ فوجی طاقت حل نہیں، پاکستان افغانستان میں  امن و  استحکام کا حامی ہے  مذاکرات اورافہام وتفہیم سےافغان مسئلےکاحل نکالاجاسکتاہے۔

وزیراعظم نے کہا اقتدار میں آیا تو بھارت کی طرف امن کیلئے ہاتھ بڑھایا، بدقسمتی سے بھارتی وزیراعظم نے امن کی پیشکش کو قبول نہیں کیا، بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت ہے، آر ایس ایس ایک انتہا پسند تنظیم ہے، بھارتی حکومت نازیوں سے متاثر ہے، بھارت کو کسی بھی پاکستانی سے بہتر جانتا ہوں، 70 سال سے کشمیر بھارت اور پاکستان میں متنازعہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل فوجی طاقت نہیں، پاکستان کیخلاف بھارت کچھ کرے تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔