اسلامو فوبیا کا رحجان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے، وزیرخارجہ

276

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا نسل پرستی کا رحجان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کیخلاف ردعمل دیتے ہوئے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میگزین میں شائع کردہ گستاخانہ خاکوں  سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا نسل پرستی کا رحجان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے، لوگ مشتعل ہیں  بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔

وڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  بین الاقوامی سطح پر یہ سوچنا چاہیے کہ ایسے رحجانات کو کیسے روکا جائے جبکہ وزیراعظم  نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں معاملے کی نشاندہی بھی کی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے جذبات اور تشویش کا اظہار حکومت فرانس تک سفیر کے ذریعے پہنچا دئیے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں عالمی برادری فی الفور اس مسئلے کا تدارک کریگی۔